16 اگست 2013 - 19:30
نائجیریا میں دہشتگردوں کا حملہ، 13 ہلاک

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے شہر ڈمبوا میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، مسلح لوگوں کے ایک گروہ نے اس شہر میں واقع پولس اسٹیشن اور فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا جبکہ دوسرے گروہ نے عام شہریوں پر حملے کئے۔ فوج کی جواب کاروائی میں دہشتگرد فرار ہوگے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس حملے میں کتنے دہشتگرد مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے ایک مسجد پر حملہ کرکے 45 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس ملک میں زیادہ تر حملوں میں بوکو حرام کا ہاتھ ہوتا ہے۔

.......

/169