16 اگست 2013 - 19:30
سعودی خاتون اپنے گردے بیچنے پر مجبور

سعودی عرب کی ایک خاتون نے زندگی میں موجود مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے گردے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی خاتون’’ ام احمد‘‘ نے زندگی میں موجود مالی مشکلات، فقر و فاقہ، بوڑھی ماں اور بیمار بھائی کے اخراجات پورے نہ کر پانے کی وجہ سے اپنے گردے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ام احمد نے القطیف نیوز ایجنسی کو بتایا: میری ماں بوڑھی اور بیمار ہے، انہیں سر کا ٹیومر ہے جس کو نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے، بھائی بھی بیمار ہے میرے پاس ان کے اخراجات پورے کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ ہمارا ایک فقیر گھرانہ ہے، میں اپنی ماں، بھائی، شوہر اور دیور کے ساتھ ایک چھوٹے سے کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ ام احمد نے مزید بتایا: میرا بھائی ان پڑھ ہے اور نفسانی اور جسمانی بیماریوں کی وجہ سے کام کرنے کی طاقت ہیں رکھتا۔ام احمد کی مشکلات یہیں پر ختم نہیں ہوتیں اس لیے کہ ان کے مالک مکان نے کرایہ نہ دینے کی وجہ سے انہیں مکان سے نکلنے کو کہہ دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں اعلی عہدہ داروں کے مالی گھوٹالوں نے اس ملک میں عوام کے فقر و فاقے کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ اب اس ملک کے عوام اپنے اعضاء کر چند روزہ زندگی کی گاڑی چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲