16 اگست 2013 - 19:30
بحرین، شاہی حکومت کی چولیں ہلیں، سڑکوں پر عوامی ریلا

بحرين کي شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقوں ميں کئي مقامات پر جمہوريت کے حق ميں پرامن مظاہرہ کرنے والے شہريوں کے خلاف طاقت کا استعمال کيا ہے-

ابنا: يہ مظاہرے تحريک سول نافرماني کي اپيل پر کيے جارہے ہيں جسکا مقصد ملک ميں جمہوري کے قيام کا مطالبہ کرنا ہے- عيني شاہدين کے مطابق منامہ کے نواحي ٹاون شاخورہ ميں پوليس نے جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں  پر اس وقت حملہ کرديا جب انہوں نے شاہي خاندان کي بدعنوانيوں کے خلاف نعرے لگائے-مظاہرين شاہي حکومت کے خلاف بھي نعرے لگا رہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ سخت گير سيکورٹي انتظامات کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ بند نہيں کيا جائے گا- پوليس نے مظاہرين کو ربر کي گوليوں سے نشانہ بنايا اور آنسوگيس کا بے تحاشہ استعمال کيا-ملک کے ديگر شہروں ميں بھي عوام نے تحريک تمرد کے آغاز کے دوسرے دن حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جس کے دوران پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں کي اطلاعات ملي ہيں- شاہي حکومت کے مخالفين کا کہنا ہے کہ دارالحکومت منامہ ميں ہونے والے مظاہروں ميں عوام نے بھرپور حصہ ليا ہے اور مظاہروں کا سلسلہ جمعے کو بھي جاری ہے گا-بحرين کي عوامي اور انقلابي قوتوں نے شاہي حکومت کے خلاف چودہ اگست سے سول نافرماني کي تحريک شروع کرنے کا اعلان کرديا جس کے تحت ملک بھر ميں مظاہرے کئے جارہے ہيں- حکومت بحرين نے دارالحکومت منامہ ميں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندي عائد کر دي ہے ليکن اس کے باوجود شاہي حکومت کے  خلاف مظاہرے کئے جارہے ہيں.

.......

/169