15 اگست 2013 - 19:30
لازقیہ میں قتل عام کا مقصد فرقہ واریت پھیلانا

شام کے ایک معروف محقق اورتجزیہ کار نضال نعیسہ نے کہا ہےکہ شام کے مغربی علاقے لاذقیہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام اور دیگر انسانیت سوز جرائم کا مقصد فرقہ واریت پھیلانا ہے۔

ابنا: شام کے ایک معروف محقق اورتجزیہ کار نضال نعیسہ نے کہا ہےکہ شام کے مغربی علاقے لاذقیہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام اور دیگر انسانیت سوز جرائم کا مقصد فرقہ واریت پھیلانا ہے۔ نضال نعیسہ نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شام کے مغربی علاقے میں مختلف فرقوں کے خلاف انتھا پسند وہابی دہشتگردوں کی غیر انسانی کارروائيوں سے وہابی گمراہ فرقے کی کج فکری سامنے آجاتی ہے۔ انہون نےکہا آج بعض علاقائي اور عالمی حلقے انتھا پسند وہابی کج فکری سے شام میں بحران کو مزید شدیدبنانے کے لئے غلط فائدہ اٹھارہے ہیں۔ واضح رہے وہابی انتھا پسند دہشتگرد شام کے مغربی علاقے لاذقیہ میں عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔ دوسری طرف اشام کی فوج نے لاذقیہ میں دہشتگردوں کے حلاف خاصی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے لاذقیہ کے علاقے جبل الخمیس میں فوج کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دہشتگردوں کے خلاف یہ کامیابی اس صوبے میں حتمی فتح کا سبب بنے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲