ابنا: پاکستان میں طالبان دہشتگردوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی فوج کی مشترکہ کمان پر حملہ کرنے والے ملزموں کو پھانسی کی سزا دی گئي تو ملک کے اعلی رتبہ حکام پرحملے کئےجائيں گے۔ ریڈیو تہران کی پشتو سروس کے مطابق طالبان کے ترجمان نے میڈیا کو دھمکیوں سے بھرا پیغام بھیج کر کہا ہےکہ اگر تئيس اگست کو ڈاکٹر عثمان اور ان کے ساتھیوں کو فیصل آباد جیل میں پھانسی کی سزا دی گئي تو فوری طور پر پنجاب اور مرکزی حکومت کے دو عھدیداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ طالبان دہشتگردوں نے دھمکی دی ہےکہ انتقام کے لئے خود کش بمباروں کو تیار کرلیا گيا ہے۔ طالبان دہشتگردوں نے دھمکی دی ہےکہ ان کے ساتھیوں کو پھانسی کی سزا ہونے کی صورت میں نئے سرے سے خود کش حملے شروع ہوجائيں گے۔ واضح رہے پاکستان نے پانچ برسوں سے پھانسی کی سزا روک رکھی تھی لیکن اب پاکستان کی مسلح افواج کے مشترکہ کمان پر حملوں میں ملوث پانچ دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے مطابق تئيس اگست کو پانچ دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گي۔ واضح رہے پاکستان میں سول سوسائٹی کے حلقوں کا کہنا ہےکہ حکومت نے دہشتگردوں کو کبھی بھی گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی پھانسی کی سزا دی ہے۔ پاکستان میں حکومت کی اس ناکامی پر کافی بے چينی پائي جاتی ہے۔ پاکستان کی عدلیہ اور انٹلجنس میں دہشتگردوں کو کافی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اگست 2013 - 19:30
News ID: 452177
پاکستان میں طالبان دہشتگردوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی فوج کی مشترکہ کمان پر حملہ کرنے والے ملزموں کو پھانسی کی سزا دی گئي تو ملک کے اعلی رتبہ حکام پرحملے کئےجائيں گے۔