ابنا: حزب اللہ لبنان صیہونی حکومت کے خلاف اپنی شاندار فتح کا جشن کل منائے گی۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میڈیا سل کے سربراہ حاج حید دقماق نے کہا ہے کہ جمعرت کے دن تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست اور حزب اللہ کی کامیابی کی ساتویں سالگرہ کا جشن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن جنوبی لبنان میں کل جمعے کومنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس جشن میں حزب اللہ ثابت کردے گي کہ وہ بدستور صیہونی دشمن کے مقابل بھر پور طاقت سے ڈٹی ہوئي ہے۔ دقماق نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اس موقع پر خطاب کریں گے۔ واضح رہے سات برس قبل صیہونی حکومت نے ان ہی دنوں حزب اللہ لبنان کو ختم کرنے کے اپنے زعم میں لبنان پر فضا، زمین اور سمندر سے حملے شروع کئے تھے۔ اس جنگ میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے کہ آج تک صیہونی حکومت اس کا حامی امریکہ اور امریکہ کے ذہنی غلام بعض عرب ممالک آج تک اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اگست 2013 - 19:30
News ID: 451970
حزب اللہ لبنان صیہونی حکومت کے خلاف اپنی شاندار فتح کا جشن کل منائے گی۔