14 اگست 2013 - 19:30
ایران نے مصر میں عوام کے قتل عام کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے مصر میں فوج کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے مصر میں فوج کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ بدھ کی شام کو پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے اختتام پر نائب اسپیکر محمد رضا باہنر نے کہاکہ مجلس شورائے اسلامی مصری فوج کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے اور مصری فوج سے تاکید کرتی ہے کہ عوام کے قتل عام سے دستبردار ہوجائے اور جمہوری حکومت کو کام کرنے کا موقع دے۔ نائب اسپیکر نے مصر کے نہتے عوام کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ مصری فوج جو کہ امریکہ کی حمایت یافتہ ہے مصر میں جمہوریت کی بحالی کی دعویدار تھی اسی نے عوامی حکومت کو سرنگوں کیا ہے اور اب اسے مصر کے جہوریت پسند عوام کے خلاف اپنی کارکردگي کا جواب دینا ہوگا۔ واضح رہے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بدھ کے دن اخوان المسلوں کے دھرنا دینے والوں پر فوج کے حملوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲