ابنا: بنگلادیش میں آج بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق آج ڈھاکہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاج مظاہرہ کیا جس پر پولیس کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کے گولے داغے اور فائرنگ کی۔ بنگلادیش کی جماعت اسلامی نے گذشتہ روز سے ملک گير عام ہڑتال کی کال دی تھی۔ ڈھاکہ میں ہڑتال کی وجہ سے بہت سے اسکول ، کالج، تجارتی مراکز بند ہیں۔ جماعت اسلامی دوروزہ ہڑتال کرکے عدالت کے فیصلے پر احتجاج کررہی ہے۔ بنگلادیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے۔ بنگلادیش کی حکومت جماعت اسلامی پر الزام لگاتی ہےکہ اس نے جنگ آزادی کے موقع پر پاکستانی فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔ جماعت اسلامی ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 اگست 2013 - 19:30
News ID: 451639
ڈھاکہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاج مظاہرہ کیا جس پر پولیس کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔