13 اگست 2013 - 19:30
لبنان کی سیاسی کشیدگی سے اسرائيل کے خلاف جنگ آسان ہے

حزب اللہ لبنان کے دلیر، بےباک ، مجاہد ، مخلص اور مؤمن سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ لبنان کی داخلی سیاسی کشیدگی سے اسرائیل کے ساتھ جنگ آسان ہے،اسلام کے نام پر نام نہاد جہاد کرنے والی مسلح تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے بجائےاگر اسرائیل کے خلاف لڑتیں تو مسلمانوں کو بہت بڑي کامیابی نصیب ہوتی ۔

ابنا: سید حسن نصر اللہ نے اخبار السفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی داخلی سیاسی کشیدگی سے اسرائیل کے ساتھ جنگ آسان ہے۔

نامہ نگار نے جب  داڑھی کے بالوں کی سفیدی کے بارے میں سید حسن سے سوال کیا تو انھوں نے مسکراتے ہوئےجواب میں کہا کہ لبنان کے واقعات نے میرے بالوں کو سفید کردیا ہے سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ داخلی سیاسی کشیدگی سے اسرائيل کو فائدہ پہنچےگا اور ہمارے لئے داخلی سیاسی کشیدگی سخت اور اسرائیل کے ساتھ جنگ آسان ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان آپسمیں لڑنے کے بجائے اگر اسرائیل کے ساتھ لڑتے تو فلسطین آج تک آزاد ہوگیا ہوتا۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے اسلامی مالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنے اجنٹوں کو فعال بنا رکھا ہے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو امریکی اور اسرائیلی مکر و فریب سے آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلام کے نام پر نام نہاد جہاد کرنے والی مسلح تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے بجائےاگر اسرائیل کے خلاف لڑتیں تو مسلمانوں کو بہت بڑي کامیابی نصیب ہوتی، لیکن امریکہ نے ان مسلح تنظیموں کو مسلمانوں کے خلاف جہاد میں مصروف کررکھا ہے۔ عراق، شام، اور افغانستان  کے واقعات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

.....

/169