ابنا: نمائندہ ولی فقیہ اور شہر اردبیل کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے گذشتہ روز شہر خلخال میں خواتین کے دینی مدرسے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا شہر خلخال نے گذشتہ ادوار میں بزرگ اور نامور علماء کی تربیت کرکے اسلامی معاشرے کی بہت زیادہ خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا شہر خلخال نے چونکہ علماء کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لئے اس شہر میں خواتین کے دینی مدرسے کا افتتاح کیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جدید تعلیمی سال میں اس مدرسے میں خواہران کی کلاسیں شروع کی جائیں۔
.......
/169