13 اگست 2013 - 19:30
تصویری رپورٹ: بحرین میں تمرد کی چلی آندھی

بحرين کي شاہي حکومت کي جانب سے سول نافرماني کي تحريک کو روکنے کي غرض سے کئے جانے والے کڑے سيکورٹي انتظامات کے باوجود بحريني عوام نے تحريک تمرد کا آغاز کرديا ہے-

ابنا: جمہوريت کے قيام کي غرض سے شروع کي جانے والي تحريک تمرد يا سول نافرماني کي تحريک کے تحت آج پورے بحرين ميں مظاہرے کئے جارہے ہيں اور لوگ شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں- دارالحکومت منامہ اور اس کے نواحي علاقوں ميں جہاں شاہي حکومت نے ہر قسم کے جلسے جلو‎سوں کو غير قانوني قرار دے رکھا ہے، بڑے پيمانے پر مظاہروں کي خبريں موصول ہورہي ہيں-بحرين کي تحريک تمرد يا تحريک سول نافرماني نے چودہ اگست کو ملک کے يوم آزادي کے موقع پر ملک گير مظاہروں کي اپيل کي تھي جس کا مقصد جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ دہرانا ہے- ايک اور اطلاع يہ ہے کہ بحرين کي انقلابي قوتوں نے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت منامہ ميں امريکي سفارت خانے کي جانب مارچ کريں گے اور اپنے ملک سے امريکہ اور سعودي عرب سميت تمام غير ملکي فوجيوں کے انخلا کا مطالبہ کريں گي -بحرين کے دوسرے بڑے شہر جزيرہ سترہ سميت سبھي شہروں سے شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کي خبريں موصول ہورہي ہيں- کہا جارہا ہے کہ کئي مقامات پر پوليس نے پرامن مظاہرين کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال بھي کيا ہے تاہم تاحال کسي جاني نقصان کي کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي ہے- بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے جنہيں سعودي عرب کے فوجيوں کي حمايت حاصل ہے، ملک کے متعدد علاقوں کا محاصرہ بھي کر رکھا ہے۔خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جزيرہ سترہ کےتمام داخلي اور خارجي راستوں کو خار دار تار  لگا کر بند کرديا ہے جس کا مقصد مظاہرين کو داراالحکومت منامہ کي سمت جانے سے روکنا ہے- بحرين عوام کا کہنا ہے وہ ايک ايسي خانداني حکومت کے خلاف سول نافرماني کي تحريک چلا رہے ہيں جس نے کئي عشروں سے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے-

 .......

/169