ابنا: شام کی فوج نے دمشق کے جنوب میں مضافاتی علاقے میں دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دروشا علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔ فوج کے حملے کےبعد اس علاقے سے دہشتگرد زخمیوں کوچھوڑکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ فوج کے ہاتھوں بھاری مقدار میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان لگا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے شہر حلب کو دہشتگردوں سے مکمل طرح سے آزاد کرالیا ہے اور فوج اب شہر کی صفائي کا کام کررہی ہے۔ شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فوج نے مغربی شہر لاذقیہ میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کے دو سرغنے بھی شامل ہیں۔ ادھر لبنان میں سعد حریری کے سعودی اور امریکہ نواز گروہ نے بیروت میں امریکی سفیر کی اس تجویز کی حمایت کی ہےکہ شام کے دہشتگردوں کےلئے سرحدی فوجی ہوائي اڈے کو استعمال کیا جائے۔ بیروت میں امریکی سفیر نے حزب اللہ کا محاصرہ کرنے اور شام کے دہشتگردوں کو بھاری ہتھیار بھیجنے کےلئے شام کی سرحد سے ملحقہ ایر پورٹ استعمال کرنے کی تجویز دی ہے جسکی سعودی عرب اور مغرب کی پٹھو سیاسی پارٹی چودہ مارچ نے بڑھ چڑھ کر حمایت کی ہے۔
شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطرکی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169