ابنا: پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کریم آباد کے قریب جماعت خانہ میں دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے،دستی بم حملے کے وقت جماعت خانے میں خواتین، بچے اور دیگر افراد دعائیہ تقریب میں مصروف تھے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں خاتون اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہوگئے ،جبکہ میٹروول سائٹ میں بھی جماعت خانہ کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔دونوں دستی بم حملوں میں مجموعی طور پر42افراد زخمی ہوئے جن میں 2کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
.......
/169