12 اگست 2013 - 19:30
شامی بحران کے حل میں ایران کا موثر کردار

روس نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطی کا اہم اور موثر ملک ہے جو شامی بحران کے حل میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

ابنا:روس کے نائب وزیر خارجہ گینناڈی گیٹیلوو نے کہا کہ روس جینوا-2 کانفرنس میں ایران کو دعوت دینے کے معاملے پر امریکا سے بات کرے گا اور روس چاہتا ہے کہ ایران اس کانفرنس میں ضرور شرکت کرے۔

انہوں نے کہا کہ جینوا-2 کانفرنس ستمبر کے بعد منعقد ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں اس کانفرنس کے انعقاد کا امکان بہت ہی کم ہے کیونکہ اس مہینے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی نشست منعقد ہونی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ یہ کانفرنس جلد منعقد ہو تاہم ہمیں ان صورتحال پر توجہ دینی ہوگی جو فورم کو متاثر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگست کے آخر تک روس اور امریکا کے حکام کی ایک نشست ہوگی جس میں جینوا-2 کانفرنس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

.......

/169