11 اگست 2013 - 19:30

قرآنی ریڈیو چینل کے سربراہ نے کہا ہے کہ تلاوت قرآن کریم انسان کی سعادت اورخوشبختی کی طرف ہدایت کرتی ہے۔

ابنا: قرآنی ریڈیوچینل کے سربراہ محمد حسین زادہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی یاد سے دلوں کو سکون ملتا ہے اورتلاوت قرآن کریم سے روحانی سکون ملتا ہے اوریہ انسان کی سعادت اورخوشبختی کی طرف ہدایت کرتی ہے کیونکہ ،قرآن کریم،اسلام کا آئین ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ قرآن کریم ،ہدایت اوررحمت کا باعث ہے اوریہ کتاب، کمال اورقرب الہی تک پہنچنے میں انسان کی راہنمائی کرتی ہے اورانسان کوخیروسعادت کی طرف لے کرجاتی ہے۔محمد زادہ نے کہا ہے کہ قرآن کریم ایک الہی کتا ب اورنجات کا وسیلہ ہے کہ جواللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کی ہدایت اورانہیں کمال کی منزل پرفائز کرنے کے لیے نازل ہوئی ہے تاکہ انسان اس کی تلاوت کرے اوراس کے دستورات پرعمل کرکے ہم یقینا سعادت مند اورکامیا ب ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تلاوت قرآن کریم سے انسان کا حافظہ تیز اورقوی ہوجاتا ہے اورپھریہ مسلمان کی زندگی میں موثر ثابت ہوتی ہے اوراس کے کاموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔

.......

/169