11 اگست 2013 - 19:30
حمص؛ بس کے اندر دھماکہ ۸ افراد جانبحق/ فوجی آپریشن میں ۲۱ دھشتگرد ہلاک

شام کے شہر حمص میں ایک بس کے اندر ہونے والے دھشتگردانہ حملے میں ۸ افراد جانبحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر حمص کے مغرب میں واقع ’’ النضارہ‘‘ کے علاقے میں ایک بس کے اندر ہوئے دھماکے میں ۸ افراد جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ادھر حمص میں آج بھی فوج اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپوں میں کافی شدت رہی ہے۔حمص کے مغربی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے درمیان ۵ مسلح افراد ہلاک جبکہ الدار الکبیرہ کی جھڑپوں میں ۱۶ دھشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲