ابنا: پیرس یونیورسٹی کے سربراہ"جان لوسالزمین" نے روزنامہ ایکسپریس کوانٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں اسلام فوبیا سے حکایت کرنے والی رپورٹ مکمل طورپرحقیقت پرمبنی ہے اوریونیورسٹیز میں حجاب پرپابندی کا قانون بالکل غلط ہے اوریہ قانون مکمل طورپربے بنیاد ہے،ہماری قوانین سے کوئی مشکل نہیں ہے لیکن یونیورسٹیز کوئی سکول نہیں ہیں،یونیورسٹیز کے زیادہ تراسٹوڈنٹس جوان ہیں لہذا ان کی شخصی آزادی کوسلب نہیں کیا جاسکتا ہے۔فرانس میں سیکولرسوشیالوجسٹ اورمورخ جان بوبروٹ نے بھی کہا ہے کہ ہم یونیورسٹیز میں ان فیصلوں کومسترد کرتے ہیں۔قابل ذکرہے کہ فرانس کی یونیورسٹیز میں حجاب پرپابندی کا قانون اس ملک کے معاشرے سے اسلام کوحذف کرنا شمارہوتا ہے اوراس سے اسلام فوبیا کی کوششوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
.......
/169