ابنا: افغان صدر حامد کرزئی نے صدر آصف زرداری کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی، صدر آصف زرداری نے امید ظاہر کی کہ حامد کرزئی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق پاک افغان صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات کے مزید فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی اور افغانستان میں پائیدار امن و استحکام دیکھنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ صدر کا کہنا تھا کہ وہ افغان صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ افغانستان میں امن عمل کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بالمشافہ ملاقات میں تفصیلی بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
.......
/169