ابنا: المنار کے مطابق عرب ممالک میں جب سے اسلامی بیداری کا آغاز ہوا ہے تب سے آل سعود نے علاقائی اسلامی انقلابات کو کچلنے کے سلسلےمیں خاموش طریقہ سے مقابلہ شروع کررکھا ہے اور اس سلسلے میں سعودی حکمراں امریکی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن مصر میں محمد مرسی کی حکومت کی برطرفی کے بعد سعودی عرب نے اپنے شوم منصوبوں کا آشکارا اعلان کردیا ہے آل سعود نے مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت کی برطرفی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مصر کی عبوری حکومت کو مبارباد پیش کی اور کئی ارب ڈآلر کی امداد بھی فراہم کی۔
المنار کے مطابق اس میں کوئي شک و شبہ نہیں کہ سعودی حکام علاقہ میں امریکی آلہ کار ہیں اور خطے میں وہ امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت بڑا المیہ اور غور و فکر کا مقام ہے۔
.......
/169