11 اگست 2013 - 19:30
جاسوسی سرگرمیوں میں یورپ کو سب سے زیادہ ترجیح حاصل

جرمن اخبار اشپیکل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں میں یورپ کو سب سے زیادہ ترجیح حاصل ہے۔

ابنا: جرمن اخبار اشپیکل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں میں یورپ کو سب سے زیادہ ترجیح حاصل ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ یورپی یونین کو امریکہ نے اپنی جاسوسی کے ترجیحی اھداف میں شامل کررکھا ہے۔ اشپیگل نے یہ رپورٹ ایڈورڈ اسنوڈن کےحوالے سے دی ہے جس نے امریکہ کی عالمگیر جاسوسی کاروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ ایڈورڈ اسنٹوڈن کی دستاویز کے مطابق چین، روس، اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور شمالی کوریا بھی امریکہ کے ترجیحی اھداف میں ہیں جن کے خلاف وہ جاسوسی کررہا ہے۔ واضح رہے امریکہ کئي برسوں سے مختلف ملکوں کے خلاف جاسوسی کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲