11 اگست 2013 - 19:30
رہبر معظم کا قومی باسکٹبال ٹیم کی کامیابی پر شکریہ کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی باسکٹ بال ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے اور اس کے نتیجے میں عالمی کپ کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی باسکٹ بال ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے اور اس کے نتیجے میں عالمی کپ کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمقومی باسکٹبال ٹیم کی کامیابی پرشکریہ ادا کرتا ہوں جو عزيز قوم کی خوشحالی  اور مسرت کا باعث ہوئی۔۔سید علی خامنہ ای20/مرداد ماہ/1392حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی ایرانی باسکٹ بال ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ایرانی ٹیم نے کل فلپائن کی ٹیم کو فائنل میں ہرا کر ستائیسواں ایشیا کپ جیت لیا اور اس طرح اس نے اسپین میں دو ہزار چودہ میں ہونے والے عالمی کپ کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔...............242