10 اگست 2013 - 19:30
ایران نے عراق میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے بےگناہ شہریوں پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد کسی بھی اسلامی، انسانی اور اخلاقی قانون کے پابند نہیں ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے عراق کے بےگناہ شہریوں پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دہشت گردوں نے عید سعید فطر اورایام عید  کے دوران بم دھماکوں میں سیکڑوں عراقی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا، سلفی وہابی دہشت گرد کسی بھی اسلامی، انسانی اور اخلاقی قانون کے پابند نہیں ہیں اسلامی ماہرین کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد معاویہ اور یزید کے پیروکار ہیں اور اسلامی معاشرے پر یزيد اور معاویہ کی ثقافت مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے روابط ہیں اور یہی وجہ ہے سلفی وہابیوں نے آج تک اسرائيل کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ اسرائيل کی حمایت میں شام، عراق ، پاکستان اورافغانستان جیسےاسلامی ممالک میں افتراق ، انتشار اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔...../169