ابنا: یہ فیصلہ کولمبو میں انتہاپسند بدھ تنظیم کے مساجد پر حملے کے بعد کیا گیا۔ کولمبو میں فرقہ وارانہ فسادات کے تازہ واقعے میں ایک مسجد پرحملے میں 7افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حملے میں 2 پولیس اہل کاروں کو بھی زخم آئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں پولس اہلکار تعینات ہیں۔ جمیعت علماء سری لنکا نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور تشدد کے واقعات پر اظہار افسوس کیا۔ جمیعت علماء سرلنکا کے ترجمان فیضان فاروق نے کہا کہ ہم اس واقعہ سے حیران ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم مخالف مہم کے تحت مارچ میں دارالحکومت میں دو مسلمانوں کی دکانیں جلا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے باہر سیکورٹی اہلکار تعینات تھے تا ہم وہ فسادیوں کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
.......
/169