8 اگست 2013 - 19:30
بحرین میں ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

بحرین میں ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظلوم بحرینیوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: بحرین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی دارالحکومت صنعا سمیت پورے بحرین میں لوگوں نے آل خلیفہ کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے اپنے جائز مطالبات ماننے اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اعلان کیا ہے کہ برٹش ایئر ویز نے بحرین کی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مریم الخواجہ کو بتا دیا ہے کہ بحرینی حکومت نے ان کے بحرین کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ مریم الخواجہ آج بحرین جانا چاہتی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲