ابنا: مصر میں اخوان المسلمین کے ایک رہنما صلاح سلطان نے کہا ہے کہ مصر میں حالیہ فوجی بغاوت کے اصلی عامل، امریکہ و اسرائیل ہیں۔انھوں نے ایک عالمی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں امریکا، اسرائیل کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں سے متصل مصر جیسا آزاد ملک، صیہونی حکومت اور امریکا کیلئے خطرہ شمار ہوتا ہے۔صلاح سلطان نے کہا کہ امریکا کو اس بات کا خوف ہے کہ مصر میں آزادی کی صورت میں اس کے ناجائز مقاصد کو خطرہ لاحق ہوجائیگا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مصر کی موجودہ صورتحال میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا کردار بھی نمایاں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449953
مصر میں اخوان المسلمین کے ایک رہنما صلاح سلطان نے کہا ہے کہ مصر میں حالیہ فوجی بغاوت کے اصلی عامل، امریکہ و اسرائیل ہیں۔