7 اگست 2013 - 19:30
دبئي ميں حکومت افغانستان کےنمائندوں کے ساتھ طالبان کے مذاکرات

حکومت افعانستان کے نمائندوں کے ساتھ دبئی ميں پہلی بار طالبان نے مذاکرات کئے ہیں

ابنا: حکومت افعانستان کے نمائندوں کے ساتھ دبئی ميں پہلی بار طالبان نے مذاکرات کئے ہیں ۔ بی بی سی اور اسی طرح افغانستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پہلی بار طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان براہ راست  مذاکرات ہوئے۔افغانستان کے سرکاری حکام کے مطابق یہ مذاکرات افغانستان کی امن اعلی کونسل کے سکریٹری معصوم استانکزئی اور طالبان کے درمیان دبئ ميں انجام پائے۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور پاکستانی حکام بھی ان مذاکرات ميں شامل رہے۔یہ مذاکرات کس وقت انجام پائے اس سلسلے ميں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ یہ مذاکرات ایسی حالت میں انجام پائے ہیں کہ اس سے قبل طالبان ہمیشہ حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کر تے رہے ہیں اور ان کا کہنا رہا ہے کہ وہ صرف امریکیوں سے جنگ افغانستان کے اصلی فریق کے طور پر مذاکرات کریں گے۔ در ایں اثنا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان مذاکرات کے  انجام پانے کی تردید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲