ابنا: ایران کی وزارات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصر کی قوم اپنے مدبر قائدین اور حکمرانوں کے ہمراہ موجودہ بحران پر قابو پانے کی توانائی رکھتی ہے اور دشمن کو مداخلت یا غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہيں دیگي۔
سید عباس عراقچی نے مصر کی صورتحال کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مصر کے حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یہ خیال رکھتا ہے کہ مصر کی ہوشیار اور با بصیرت قوم، اپنے مدبر رہنماؤں کے ہمراہ موجودہ بحران پر قابو پانے کی توانائي رکھتی ہے اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے پر امن طریقوں کا جائزہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں وہ کبھی بھی دشمن کو مداخلت یا غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیگي۔
واضح رہے کہ مصر کے سیاسی بحران میں ، جولائی کے اوائل میں اس ملک کے صدر محمد مرسی کے خلاف فوجی کودتا کے بعد انہیں گرفتار اور اس ملک کے بنیادی آئين کو معطل کئے جانے کے بعد شدت آگئي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲