7 اگست 2013 - 19:30
تہران میں فارمنگ آرٹس اور سینما آرگنائزیشن کا افتتاح

تہران میں کل مقدس دفاع کے پر فارمنگ آرٹس اور سینما آرگنائزیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

ابنا: تہران میں آج مقدس دفاع کے پر فارمنگ آرٹس اور سینما آرگنائزیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت جناب محمد حسینی، انکے معاون جناب شاہ آبادی، نماز جمعہ کے امور کے انچارج حجۃ السلام نقوی اور ایرانی آرمی چیف سید حسن فیروزآبادی سمیت کئی اعلیٰ حکام اور عہدےداروں نے شرکت کی۔ تقریب سے وزیر ثقافت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور عالمی استکبار نے ایرانی قوم کے خلاف جو سازشیں کی ہیں اور جو مظالم ڈھائے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم ان کو فراموش نہ کریں۔ انہوں نے امام خمینی کا قول نقل کیا کہ ہماری جنگ عقیدے کی جنگ ہے اور یہ جغرافیا اور سرحدوں سے ماورا ہے۔افتتاحی اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف سید حسن فیروزآبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کےساتھ تعامل اور احترام کو رد نہیں کرتے لیکن امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنے فولادی ہاتھوں کو نرم دستانوں سے باہر نکالے جو اس نے ہماری طرف بڑھائے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف سید حسن فیروز آبادی نے آج دفاع مقدس کے پر فارمنگ آرٹس اور سینما آرگنائزیشن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقدس دفاع ابھی تک زندہ ہے اور ابھی تک ہر چیز اپنے عروج  پر ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران میں نئی پابندیاں لگائے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور شیطان سے وسوسہ اور فریب کے علاوہ کسی اور چیز کی امید نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق عالمی استکبار کی پابندیوں کو بے اثر اور شیطان بزرگ کو مایوس کر دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲