6 اگست 2013 - 19:30
عید فطر، گناہوں سے انسان کی نجات کا جشن ہے

ایران کے صوبہ زنجان کے محکمہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ نے عید فطر کی آمد کی مناسبت سے مسلمانوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید فطر،گناہوں سے انسان کی نجات کا جشن ہے۔

ابنا: حجۃ الاسلام علی دشتکی نے کہا ہے کہ ایک جامع اورکلی نگاہ میں تمام اوقات،زمانے،مہینے اورایام اللہ تعالیٰ سے متعلق ہیں اوران کا آپس میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن ایک لحاظ سے اللہ تعالیٰ اورائمہ اطہارعلیہم السلام نے خود بعض زمانوں کی اہمیت کی ضرورت پرزوردیا ہے جن میں ایک فجرکا وقت ہے کہ جس کی اللہ تعالی نے قسم کھائی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ، پیغمبراکرم اورائمہ اطہارعلیہم السلام نے مہینوں کی اہمیت کی ضرورت پرزوردیا ہے اوربعض مہینے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اوررسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب،شعبان اورمضان کے مہینوں کی اہمیت بیان کی ہے یہاں تک کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان المبارک میں اس مہینے کی اہمیت پرایک خطبہ بیان فرمایا ہے ۔حجۃ الاسلام علی دشتکی نے کہا ہے کہ پہلی بات یہ ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمت ہے اوراس کا تسلسل برکت ہے اوربرکت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی انسانوں پرخصوصی عنایات ہیں جیسا کے ائمہ اطہارعلیہم السلام کے فرامین کے مطابق اس مہینے میں سونا بھی عبادت ہے اورایک آیت کی تلاوت کرنا،ختم قرآن کریم کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کی رحمت اورنجات کے دروازے انسان پرکھل جاتے ہیں اوررمضان المبارک کے آخری ایام مغفرت کے ہیں اوراللہ تعالی ٰ اس مہینے کے اختتام پر انسانوں کی مغفرت کرتا ہے لہذا انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ بھی اس مقدس مہینے کے مغفورین میں شامل ہوجائے۔انہوں نے کہا ہے کہ عید فطر، انسان کی کامیابی اورخوشی اورانسانی کمال کے مراتب پرپہنچنے کا دن ہے جبکہ دوسری جانب شیطان نے قسم کھائی ہے کہ وہ اللہ کے بندوں کو گمراہ کرے گااورانہیں حقیقی سعادت تک نہیں پہنچنے دےگا لیکن اللہ تعالیٰ نےبھی فرمایا ہے کہ میں اپنے مومن بندوں کی اس طرح ہدایت کروں گا کہ وہ اپنے حقیقی مقام کوپالیں گے۔

.....

/169