ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشیمر کی کنٹرول لائين پر پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان ہر چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے آمادہ ہے اور ضروری فیصلے کرلئے گئےہیں۔سلمان خورشید نے کہا کہ ہم اس واقعے کے بارے میں جلد بازی میں کام نہیں کریں گے لیکن اسے یہ نہ سوچا جائے کہ ہم کمزور ہیں یا ہوشیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا حکومت اس واقعے کے تعلق سے اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے اور ملک کے مفاد میں ہر کام کرے گي۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل وکرم سنگھ آج کشمیر میں پونچھ سیکٹر گئے جہاں ہندوستان کے دعوے کے مطابق پاکستانی فوج کی فائرنگ میں پانچ ہندوستانی فوجی مارے گئےہیں۔ جنرل وکرم سنگھ نے وہاں حالات کا جائزہ لیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449678
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشیمر کی کنٹرول لائين پر پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان ہر چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے آمادہ ہے