6 اگست 2013 - 19:30
ترکی بشار الاسد کے خلاف دھشتگردوں کی حمایت سے دستبردار ہو جائے

ترکی میں انسانی حقوق کمیشن نے اردوغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کیحکومت کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔

ابنا: ترکی میں انسانی حقوق کمیشن نے اردوغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے۔شام کی سانا نیوز کے مطابق ترکی کے انسانی حقوق کمیشن نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کےبارے میں تحقیقات کرنے کےبعد کہا ہےکہ جبھۃ النصرۃ نامی دہشتگرد گروہ میں مختلف ملکوں کے شہری شامل ہیں اور اس میں شام کا کوئي شہری نہیں ہے۔اس کمیشن نے شام کے صوبہ حلب پر جبہۃ النصرہ نامی دہشتگردگروہ اور دیگر گروہوں کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ جبہۃ النصرہ دہشتگرد گروہ عام شہریوں کے قتل عام کے فتوے دے کر نہتے عوام کا قتل عام کرتا ہے اور ان کے اموال لوٹ لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲