5 اگست 2013 - 19:30
ایرانی فوج کے کمانڈر کی طرف سے اسلامی دیگر ممالک کے کمانڈروں کو عید مبارک

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل سید حسن فیروزآبادی نے اسلامی ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہوں اور کمانڈروں کو پیغام بھیج کر عید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل سید حسن فیروزآبادی نے اسلامی ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہوں اور کمانڈروں کو پیغام بھیج کر عید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔جنرل حسن فیروزآبادی نے آج اسلامی ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہوں اور کمانڈروں اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور فوجی اتاشیوں کو الگ الگ پیغام بھیج کر عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ان پیغامات میں جنرل فیروزآبادی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی ملکوں کےساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات میں فروغ آئے گا۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں اسلامی ملتوں کی سربلندی عالم اسلام میں امن صلح اور دشمنان اسلام کی شکست و ناکامی کی آرزو کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲