5 اگست 2013 - 19:30
ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم حملے کو ۶۸ سال مکمل

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکا کی جانب سے ایٹم بم گرائے جانے کو 68 برس مکمل ہوگئے

ابنا: جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکا کی جانب سے ایٹم بم گرائے جانے کو 68 برس مکمل ہوگئے ، یادگاری کی تقریب میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے اور ہزاروں افرادنے شرکت کی۔جاپان میں ہیروشیما کے مقام پرامریکا نے 6/ اگست  1945 کو ایٹم بم گرایا تھا، امریکی جارحیت کے المناک واقعہ کے68 برس مکمل ہونے پر یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ہیروشیما امن پارک میں 50 ہزار افراد نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شنزو ایبے اوردیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ہیرو شیما کے سانحہ میں ایک لاکھ 40  ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے تین دن بعد ناگاساکی میں بھی امریکا نے ایٹم بم گرایا تھا جس نے ہزاروں افراد کی جان لے لی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲