5 اگست 2013 - 19:30
رابرٹ موگابے زمبابوے کے ایک مرتبہ پھر صدر منتخب

زمبابوے میں رابرٹ موگابے ایک مرتبہ پھر ملک صدر منتخب ہوگئے ہیں اور ان کے حامیوں نے دارالحکومت ہرارے میں جشن منایا۔

ابنا: زمبابوے میں رابرٹ موگابے ایک مرتبہ پھر ملک صدر منتخب ہوگئے ہیں اور ان کے حامیوں نے دارالحکومت ہرارے میں جشن منایا۔ رابرٹ مگابے کے زمبابوے کا صدر منتخب ہونے پر دارالحکومت ہرارے میں حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،انہوں نے اپنے رہنما کے حق میں نعرے لگائے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدر موگابے نے 61 فیصد جبکہ مدمقابل مورگن تسونگری نے 34 فیصد ووٹ حاصل کئے۔رابرٹ موگابے کی پارٹی زمبابوے افریقن نیشن یونین پیٹریاٹ فرنٹ نے 210 نشستوں پر مشتمل پارلیمان میں 158 نشستیں حاصل کی ہیں اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

.......

/169