3 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان امریکہ کے جاسوسی پروگرام میں تعاون نہ کرے

ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ خود اپنے ہی شہریوں کے خلاف امریکہ کے جاسوسی پروگرام میں تعاون نہ کرے۔

ابنا: ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ خود اپنے ہی شہریوں کے خلاف امریکہ کے جاسوسی پروگرام میں تعاون نہ کرے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مرکزی دفتر نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات کے مطابق ہندوستان کی حکومت بھی امریکہ کے جاسوسی پروگرام  میں تعاون کررہی ہے۔اس بیان کے مطابق امریکہ نے دنیا میں ایک سو پچاس مختلف علاقوں میں سات سو ریسیور لگارکھے ہیں جن میں سے ایک دھلی میں بھی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے بیان میں آيا ہے کہ امریکہ، روزانہ کروڑوں ہندوستانیوں کی جاسوسی کررہا ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ ہندوستانی حکومت بھی دہشتگردی کے مقابلے کے بہانے شہریوں کی جاسوسی کیا کرتی ہے لیکن ہندوستانی وزیر خارجہ نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا ہےکہ امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں سے ہندوستان کے اقتدار اعلی  کی مخالفت ہوتی ہے۔اس پارٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور سائبر جاسوسی کے مراکز کوبھی بند کردے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲