ابنا: امریکہ نے پاکستانی میڈیا میں نشر ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بندکرنے کا عندیہ دیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جان کیری نے پاکستانی حکام سے ڈرون حملوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بات کی۔ تاہم ان کے ریمارکس کوڈرون حملے بند ہونے کا اشارہ نہ سمجھا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جان کیری نے پاکستانی حکام سے ڈرون پروگرام میں تبدیلی پربات کی تاہم پاکستان کوڈرون حملے بندکرنے کا شیڈول نہیں دیاجاسکتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکاخطے میں القاعدہ کے خلاف مکمل کامیابی چاہتا ہےاوردہشتگردی کاخطرہ کم ہونے پر ہی ڈرون حملے بند ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکااپنے بچاؤ کے اہم ہتھیار سے دستبردار نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کل اپنے دورہ پاکستان کے موقع پراس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستانی حکام نےڈرون حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 اگست 2013 - 19:30
News ID: 447747
امریکہ نے پاکستانی میڈیا میں نشر ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بندکرنے کا عندیہ دیا ہے۔