1 اگست 2013 - 19:30
اٹلی کے سابق وزیراعظم کی سزا برقرار

اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویوبرلسکونی کو اپنے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور ٹیکس فراڈکے جرم میں دی جانے والی سزا کو اعلیٰ عدالت نے برقرار رکھا ہے۔

ابنا: اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویوبرلسکونی کو اپنے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے نے اور ٹیکس فراڈکے جرم میں دی جانے والی سزا کو اعلیٰ عدالت نے برقرار رکھا ہے۔مقدمے کی سماعت تین روزسے جاری تھی اوراب سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے دائرہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی تاہم برلسکونی پرپانچ سال تک سرکاری عہدہ سنبھالنے پرپابندی کاازسرنوجائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔  واضح رہے کہ اٹلی کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور ٹیکس فراڈکے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲