1 اگست 2013 - 19:30
عالمی برادری دہشت گردی مہم میں نقصانات کا ازالہ کرے: صدر زرداری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم میں پاکستان کے نقصانات کا ازالہ کریں۔

ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم میں پاکستان کے نقصانات کا ازالہ کریں۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری سے پاکستان کے تین روزہ دورہ پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں صدرزرداری نے ڈرون حملوں کو پاکستان کی خود مختاری اورانسداد دہشت گردی مہم کیلئے منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہری بھی ان حملوں کا نشانہ بنے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی کو بات چیت سے ختم کرنا چاہیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲