ابنا: سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں گذشتہ سوبرسوں میں سب سے شدید مظاہرے اور احتجاج ہورہا ہے۔درایں اثناء نے ایک سماجی کارکن رائف بداوی کو آل سعود کی عدالت کی جانب سے سات سال قید اور چھے سو کوڑوں کی سزا دئے جانے کی مذمت کی ہے۔ رائف بدوی ایک ویب سائٹ کے بانی ہیں جس پر وہ حریت پسندانہ نظریات کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں عوام کا کہنا ہےکہ انہیں بھی دوسرے ملکوں کی طرح سیاسی اور شہری حقوق دئےجائيں اورآزادی بیان نیز اظہار عقیدے کی اجازت دی جائے۔سعودی عرب کے عوام کا مطالبہ ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔سعودی عرب کے عوام کو مذہبی اور اقتصادی تعصب اور امتیاز پر بھی شدید اعتراض ہے۔ سعودی عرب کی تیل کی آمدنی کا زیادہ ترحصہ آل سعود کے شہزادے اپنی عیاشیوں اورعیش وعشرت پر لٹادیتے ہیں۔ ملک حکومت کی آمدنی کاحساب کتاب رکھنے والا کوئي ادارہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447476
سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں گذشتہ سوبرسوں میں سب سے شدید مظاہرے اور احتجاج ہورہا ہے۔