30 جولائی 2013 - 19:30
عرب لیگ اور او آئی سی نے شام میں جنگ بندی کی اپیل کی

عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم ‌او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے قاہرہ میں جاری اپنے مشترکہ بیان میں عید الفطر کے نزدیک آنے کے مد نظر شام میں تشدد کے خاتمے اور جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

ابنا: موصول رپورٹ کے مطابق، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے شام میں جنگ میں مغشول تمام فریق سے عید الفطر کے موقع پر تشدد روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ شامی قوم عید کی خوشیاں منا سکے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے متاثرہ علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کا موقع ملے گا۔ نبیل العربی اور اوغلو نے علاقائی اور عالمی فریق سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں تمام فریق کو جنگ بندی کے لئے تیار کریں۔

.....

/169