30 جولائی 2013 - 19:30
امریکی فوجی جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا

امریکا کی ایک فوجی عدالت نے ویکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والےامریکی فوجی بریڈلی میننگ کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

ابنا: ویب سائٹ ویکی لیکس کو افغانستان اور عراق میں امریکی فوج کی کارروائیوں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے والے پچیس سالہ سپاہی بریڈلی میننگ کو جاسوسی اور خفیہ دستاویزات کی چوری کے جرم میں قصورار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے میننگ پر عائد پندرہ الزامات کو مان لیا ہے۔  اطلاعات کےمطابق بریڈلی میننگ کو دشمن کی مدد کرنے سمیت بائیس الزامات کا سامنا تھا۔بریڈلی میننگ کو لمبے عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا تاہم اگر ان کے خلاف’دشمن کی مدد‘ کا الزام مان لیا جاتا تو انہیں ساری زندگی جیل میں گزارنی پڑ سکتی تھی۔بریڈلی میننگ کی سزا کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔واضح رہے کہ بریڈلی میننگ پر وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے اور توقع ہے کہ میننگ کو دی جانے والی سزا کا بدھ کو اعلان کیا جائے گا۔

.......

/169