ابنا: ہندوستان سے موصول رپورٹ کے مطابق، پورے ملک میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں عقیدت مند مجالس اور جلوسوں میں شرکت کر رہیں ہیں ۔ دوسری جانب مجالس اور جلوسوں کے مدنظر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں موبائل فون سروس آج صبح چار بجے سے رات آٹھ بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔یوم شہادت حضرت علی علیہ السلامکے موقع پرآج پورے پاکستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی، مساجد اور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں حضرت علی کی حیات مبارکہ اور ان کی بہادری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔یوم شہادت حضرت علی علیہ السلامکے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی لاہوراورکوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
.......
/169