30 جولائی 2013 - 19:30
چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

کراچی…چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، الیکشن کمیشن نے بھی اُن کے استعفے کی تصدیق کردی ہے،اُن کا استعفیٰ حتمی منظوری کیلئے ایوان صدربھجوادیا گیاہے۔

ابنا: خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم نے یہ فیصلہ گزشتہ دنوں اپنے اُوپر ہونے والی تنقید کے بعد کیا ہے ۔وہ صدارتی انتخاب کے جلدی کرانے کے معاملے پر ہونے والی تنقید سے دلبرداشتہ ہیں اورانہوں نے استعفیٰ دینے کیلئے اپنا ذہن تیار کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ فخرالدین جی ابراہیم کا فیصلہ حتمی ہے اوروہ کسی صورت اپنا فیصلہ نہیں لیں گے۔فخرالدین جی ابراہیم کی خواہش ہے کہ نئی پارلیمنٹ نیا چیف الیکشن کمشنر منتخب کرے۔

.......

/169