ابنا: مجلس شورائے اسلامي کے ارکان کي جانب سے جاري ہونے والے مشترکہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ساري دنيا کے مسلمان يوم القدس کے جلوسوں ميں بھر پور شرکت کريں اور شام، مصر اور تيونس کے خلاف امريکي و اسرائيلي سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ بعض عرب حکمرانوں کي خيانت کا پردہ بھي چاک کريں-بيان ميں کہا گيا ہے کہ عالمي يوم القدس امريکہ اور برطانيہ کي ناجائز اولاد اسرائيل کے خلاف امام خميني رحمت اللہ عليہ کي صدائے احتجاج کي نشاني ہے اور عالمي سامراجي طاقتوں کے خلاف دنيا بھر کے مستضعفين کے جدوجہد کا دن ہے-اس بيان ميں اس جانب بھي اشارہ کيا گيا ہے کہ عالمي يوم القدس ايک ايسي قوم کي فرياد مظلوميت بلند کرنے کا دن ہے جس کے جوانوں نے اپنے خون سے امريکہ اور اس کے اتحاديوں کے مجرمانہ اور صيہوني چہرے سے نقاب کھينچ کر جمہوريت ، انساني حقوق اور انسان دوستي کے ان کےدعووں کي قلعي کھول دي ہے-ايران کے اراکين پارليمنٹ کے بيان ميں آيا ہے کہ اسرائيل کےخلاف حزب اللہ ، حماس اور جہاد اسلامي کي استقامت و پائيداري اور ايران کي جانب سے ان تحريکوں کي کھلي حمايت نے ايک جانب ، امريکہ اور صيہوني حکومت کے خلاف اسلامي بيداري ، مسلمانوں اور دنيا بھرکے حريت پسندوں کے قيام کا راستہ ہموار کيا ہے تو دوسري جانب اسرائيل کي جعلي حکومت کي چوليں ہلاديں اور خطے ميں امريکي مفادات کو خطرے سے دوچار کرديا ہے-واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني رح نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد علاقائي اور عالمي سطح پر مسئلہ فلسطين کو اجاگر کرنے کے لئے ماہ رمضان کے آخري جمعےکو عالمي يوم القدس اعلان کيا تھا.
.......
/169