ابنا: بغداد آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الشمری نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے بغداد کے مضافات میں واقع ابو غریب جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 349 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔الشمری نے مزید کہا کہ ابوغریب و التاجی جیلوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک سو پانچ قیدی و عام افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بغداد آپریشن کے کمانڈر نے کہا حملہ آوروں نے قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے پندرہ دھشتگردوں اور کئی دہماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑیاں استعمال کی ہیں۔یاد رہے کہ مسلح حملہ آوروں نے اکیس جولائی کو بغداد کے دو جیلوں پر حملہ کر کے آٹھ سو قیدیوں کو فرار کروایا تھا اور ان میں سے اکثر قیدی دھشتگرد گروہ القاعدہ سے تعلق رکھتے تھے۔
.......
/169