28 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں نئے صدرکا انتخاب

پاکستان میں نئے صدرکے انتخاب کیلئے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نئے صدرکے انتخاب کے سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام طلب کر لیے گئے ہیں۔در ایں اثنا پاکستان کے قائم مقام صدرنے  وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پرقومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج شام چاربجے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں طلب کیے ہیں۔  قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی کوپولنگ اسٹیشن کا درجہ دینے کے لئے تحریک پیش کی جائے گی۔ادھرپنجاب  ،بلوچستان  اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کا اجلاس آج  اور سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔ واضح رہے کہ کل نئے صدر کے انتخاب کیلئے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے امیدوارممنون حسین اور تحریک انصاف کے امیدوار ریٹائرڈ جسٹس وجیہ الدین کے مابین مقابلہ ہو گا۔

.....

/169