27 جولائی 2013 - 19:30
۶۲۰ افسروں کی ڈگریاں جعلی، کاروائی سے پہلے ریٹائرمنٹ کی درخواست

سعودی عرب میں سرکاری افسروں کی جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

ابنا: سعودی عرب میں سرکاری افسروں کی جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ مختلف محکموں کے 620 افسران کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو گئیں۔ کارروائی کے خوف سے 2 ہزار سے زائد سرکاری عہدے داروں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کی جانب سے سرکاری عہدے داروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک اعلیٰ عہدوں پر فائز 620 ایسے سرکاری افسروں کا انکشاف ہوا ہے جن کی ڈگریاں جعلی یا مشکوک ہیں۔ان افسروں میں سے 234 عہدے داروں کی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں۔ جعلی اور مشکوک ڈگری والوں میں 5 مختلف محکموں کے انڈر سیکرٹری، ڈائریکٹر اور جنرل انڈر سیکرٹری شامل ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق جعلی ڈگری کے خلاف کارروائی کے خوف سے تقریباً 2 ہزار سرکاری افسروں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲