26 جولائی 2013 - 19:30
تلنگانہ ریاست کے قیام کا امکان قوی

ہندوستان میں علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کا امکان قوی ہو گیا اور کانگریس کی قیادت نے اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی ہے.

ابنا: ہندوستان میں علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کا امکان قوی ہو گیا اور کانگریس کی قیادت نے اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی ہے. کانگریس پارٹی کے اعلی ذرائع کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش میں 31 جولائی کو ہونے والے مقامی انتخابات کے بعد اس ضمن میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے.اس پر آخری فیصلہ لینے کی ذمہ داری اگست کے پہلے ہفتے میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس پر چھوڑ دی گئی ہے. سونیا گاندھی کی صدارت میں کانگریس کور گروپ کی تقریبا دو گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد اس فیصلے کا اشارہ دیا گيا.اس میٹنگ میں وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دوسرے سینئر لیڈر موجود تھے. کور گروپ کی میٹنگ کے بعد کانگریس کے آندھرا پردیش معاملات کے انچارج ڈگ وجے سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ صلاح و مشورے کا عمل مکمل ہو چکا ہے. اب پارٹی اور ساتھ ہی یو پی اے حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔/242