26 جولائی 2013 - 19:30
اسپین میں ٹرین کے حادثہ پر ایران کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اسپین میں ایک ٹرین حادثہ میں 78 کی ہلاکت پر اس ملک کے وزیر خارجہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اسپین میں  ایک ٹرین حادثہ میں 78  کی ہلاکت پر اس ملک کے وزیر خارجہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اسپین کے وزیر خارجہ مانوئل گارسیا مارگالو کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں اس ملک میں ٹرین کے افسوسناک حادثہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر تعزیت پیش کی۔

وزیرخارجہ صالحی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسپین کے وزیرخارجہ خوزہ مانوئل گارسیا مارگالو نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اس اظہار ہمدردی کی قدردانی کی اور ایران کے طرزعمل کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242