25 جولائی 2013 - 19:30
امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد میں امریکی سفیر نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: اسلام آباد میں امریکی سفیر نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستانی وزیر اعظم کےساتھ آج ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات ایسے عالم میں ہورہی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ دو دن بعد اسلام آباد کادورہ کرنے والے ہیں۔ جان کری پاکستان کے حکام کے ساتھ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات اور افغانستان میں امن کے عمل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔دوسری طرف پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ پاکستان کے قبائيلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے بے سود ہیں اور ان سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔ اعزاز احمد چودھری نے امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورہ اسلام آباد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کی تاریخ ابھی معین نہيں ہوئي ہے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کی حوالگي کامعاہدہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242